عاشق جوڑے کو لوگوں نے گھیر لیا

جمعرات 31 جولائی 2014 14:13

شہداد پور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جولائی۔2014ء) شہداد پور شہر کے ہالہ روڈ پر سلطان سی این جی اسٹیشن پر پریمی جوڑے کو لوگوں نے گھیر لیا‘ چیخ وپکار‘ سینکڑوں افراد جمع‘ پولیس جوڑے کو تھانے میں لے آئی‘ میں اپنے منگیتر سے شادی کرنا چاہتی ہوں‘ میری والدہ میری مرضی کے بغیر بوڑھے شخص سے بھاری رقم کے عوض فروخت کرنا چاہتی ہے‘ اب مجھے قتل کروا دے گی‘ پریمی افشان مہیسر۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہداد پور شہر کے قریبی گاؤں ہالہ روڈ پر واع براچڑی کے رہائشی افشان دختر نظر حسین مہیسر اپنے منگیتر کنڈیارو شہر کے رہائشی ماجد علی ولد عبدالحق مہیسر کے ساتھ گھر سے شادی کے ارادے سے نکلی‘ سلطان سی این جی پر پہنچنے پر پریمی افشان کی والدہ نسرین مہیسر نے اپنے دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ اس پر حملہ کردیا جس پر چیخ وپکار شروع ہوگئی‘ اطلاع پر شہداد پور پولیس نے پہنچ کر پریمی جوڑے کو اپنے قبضے میں کرلیا جہاں پریمی افشان مہیسر نے بتایا کہ ماجد علی میرا منگیتر ہے میں اس کے ساتھ شادی کرنا چاہتی ہوں جبکہ میری والدہ لالچی عورت ہے اور ایک بوڑھے شخص کے ہاتھ مجھے فروخت کررہی ہے۔

پولیس نے پریمی کو اپنی تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے جس کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔