مری سیاحوں کی تعداد 60ہزار سے تجاوز کرگئی...انتظامیہ نے مزید سیاحوں کی آمد پر پابندی لگادی

جمعرات 31 جولائی 2014 14:13

مری سیاحوں کی تعداد 60ہزار سے تجاوز کرگئی...انتظامیہ نے مزید سیاحوں کی ..

مری(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جولائی۔2014ء) عید کے تیسرے روز بھی سیاحوں کی بڑی تعدادمری پہنچ گئے رش کی وجہ سے مری انتظامیہ کو مشکلات کاسامنا سیاحوں کی تعداد 60ہزار سے تجاوز کرگئی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پارکنگ مسائل اور امن وامان کی صورتحال کے پیش مزید سیاحوں کو مری داخلے ہونے سے روک دیا گیا رش کے باعث بدترین ٹریفک جام مری میں گنجائش سے زیادہ سیاح پہنچ گئے پولیس کے مطابق متعدد گاڑیوں کا داخلہ مری میں بند کردیا گیا ہے انتظامیہ کے مطابق جیسے ہی مری میں رش کم ہوگا ان کو آگے جانے دیا جائے گا ۔ رش کے باعث انتظامیہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے مزید پولیس اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :