پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات 6 اگست کو دبئی میں ہونگے، معاشی اہداف، اسٹیٹ بینک کی کارکردگی، ٹیکسوں کی وصولیاں، نجکاری میں پیشرفت کا جائزہ متوقع
جمعرات 31 جولائی 2014 13:59
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جولائی۔2014ء) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان گزشتہ مالی سال کی چوتھی سہ ماہی کے اقتصادی جائزے کیلئے مذاکرات 6 اگست کو دبئی میں ہوں گے۔
(جاری ہے)
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معیشت کے جائزے کیلئے مذاکرات 6 اگست کو دبئی میں ہوں گے، ملاقات میں عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے اپریل تا جون 2014ء کے ملکی معاشی اہداف، اسٹیٹ بینک کی کارکردگی، ٹیکسوں کی وصولیاں، نجکاری کے عمل میں پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اس دوران آئی ایم ایف کی جانب سے تجویز کردہ ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کے معاملات بھی زیر غور آئیں گے، کامیاب معاشی جائزے کے بعد پاکستان کیلئے عالمی ادارے کی جانب سے 55 کروڑ ڈالر کی پانچویں قسط کا اجراء کیا جائے گا۔آئی ایم ایف کے ساتھ چوتھے اقتصادی جائزے کیلئے تمام وزارتوں، ڈویڑنز اور اداروں سے مالی سال 14-2013ء کی آخری سہ ماہی کا ڈیٹا طلب کرلیا گیا ہے، وزارت خزانہ نے تمام متعلقہ اداروں کو خطوط جاری کردئیے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.