اختیارات کی تقسیم ،صوبائی وزرائے خزانہ کا اجلاس16 اگست کو اسلام آباد میں ہوگا،اجلاس میں اٹھارہویں ترمیم کے بانیوں کو بھی بلانے کا فیصلہ

جمعرات 31 جولائی 2014 13:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جولائی۔2014ء) آئین کی اٹھارہویں ترمیم کے تحت صوبوں کو ملنے والے اختیارات کی تقسیم پر ابہام دور کرنے کے لئے صوبائی وزرائے خزانہ کا اجلاس16 اگست کو اسلام آباد میں منعقد ہونے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

پارلیمانی کمیٹی نے 18 ویں ترمیم کے بانیوں کو بھی رائے کے لئے طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ 18 ویں ترمیم کے صحت ،تعلیم،زراعت اور سماجی شعبے میں مرکز اور صوبوں کے درمیان اختیارات کی تقسیم اور پیدہ شدہ ابہام پر سینٹ کی قائمہ کمیٹی نے وزرائے خزانہ منصوبہ بندی کو اسلام آباد بلا لیا ہے جس میں اختیارات میں سقم دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :