حکومت کا ممکنہ خطرات کے پیش نظر غیر ملکی باشندوں کی سکیورٹی بڑھانے کا حکم

جمعرات 31 جولائی 2014 12:54

حکومت کا ممکنہ خطرات کے پیش نظر غیر ملکی باشندوں کی سکیورٹی بڑھانے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جولائی۔2014ء)حکومت نے ممکنہ خطرات کے پیش نظر غیر ملکی باشندوں کی سکیورٹی بڑھانے کا حکم دیدیا ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو الرٹ کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا ہے کہ ایسے غیر ملکی مقیم باشندوں جو قانونی طور پر موجودہ ہیں کی سکیورٹی کو فول پروف بناتے ہوئے دوران سفر ان کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے اور کہا گیا ہے کہ وہ سفر سے قبل پولیس کو آگاہ کریں تاکہ ان کو سکیورٹی کیلئے پولیس اہلکار اور کمانڈوز تعینات کئے جاسکیں ۔