سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ ہار جیت کے بغیر ختم ، افریقہ نے سیریز 1-0سے جیت لی ،جنوبی افریقہ کی جانب سے دوسری اننگز میں کوئنٹن ڈی کاک نے 37 جبکہ ہاشم آملہ نے 25 رنز بنائے

پیر 28 جولائی 2014 21:11

سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ ہار جیت کے بغیر ختم ..

کولمبو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جولائی 2014ء) سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کولمبو میں کھیلا جانے والا دوسرا ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا ہے افریقہ نے سیریز 1-0سے جیت لی ۔جنوبی افریقہ کی جانب سے دوسری اننگز میں کوئنٹن ڈی کاک نے 37 جبکہ ہاشم آملہ نے 25 رنز بنائیٹیسٹ میچ کے پانچویں دن جنوبی افریقہ کو جیتنے کے لیے 331 رنز درکار تھے تاہم انھوں نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے دوسری اننگز میں کوئنٹن ڈی کاک نے 37 جبکہ ہاشم آملہ نے 25 رنز بنائے۔سری لنکا کی جانب سے دوسری اننگز میں رنگانا ہیرات نے پانچ اور پریرا نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اس سے پہلے جنوبی افریقہ کی جانب سے پیٹرسن اور ڈین ایگلر نے 38 رنز ایک کھلاڑی کے نقصان پر پانچوں دن کے کھیل کا آغاز کیا تھا۔

(جاری ہے)

سری لنکا نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنا پر دوسری اننگز ڈکلئیر کر دی تھی۔

سری لنکا کی جانب سے دوسری اننگز میں سنگاکارا نے آٹھ چوکوں کی مدد سے 72 اور اینجلو میتھیوز نے دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 63 رنز بنائے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے مورنی مورکل نے چار جبکہ ڈیل سٹین اور عمران طاہر نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جمعرات کو شروع ہونے والے اس ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :