پاکستانی سٹریٹ چائلڈ نے ناروے کپ میں دوسری کامیابی حاصل کرلی

,پاکستانی شاہنیوں نے فتح کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے نارویجن کلب بین فورڈ کو6-0سے آؤٹ کلاس کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرلی۔۔۔پہلے ہاف میں گرین شرٹس کی جانب سے محمد یاسر، اسیس اور کپتان رازق مشتاق نے گول کیے، دوسرے ہاف میں طلحہ، محمد ایاز اور نوید حمید نے گول کیے

پیر 28 جولائی 2014 21:11

پاکستانی سٹریٹ چائلڈ نے ناروے کپ میں دوسری کامیابی حاصل کرلی

اوسلو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جولائی 2014ء) پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ناروے کپ میں شاندار کارکردگی کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے مسلسل دوسرے میچ میں فتح حاصل کرلی۔ناروے کے دارلحکومت اوسلو میں جاری ناروے کپ میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ٹیم نے نارویجن کلب بین فورڈ کو چھ صفر سے آؤٹ کلاس کرتے ہوئے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

میچ کے پہلے ہاف میں پاکستان کو تین صفر کی برتری حاصل تھی جہاں گرین شرٹس کی جانب سے محمد یاسر، اسیس اور کپتان رازق مشتاق نے گول کیے۔دوسرے ہاف میں بھی پاکستانی شاہینوں کی شاندار کارکردگی دیکھنے سے ترعلق رکھتی تھی اور غیر ملکی کلب کو آؤٹ کلاس کردیا۔

پاکستان نے دوسرے ہاف میں مزید تین گول کرکے میچ چھ صفر سے جیت لیا۔

(جاری ہے)

دوسرے ہاف میں گرین شرٹس کی جانب سے طلحہ، محمد ایاز اور نوید حمید نے گول کیے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستانی ٹیم نے اوسلو کے معروف لیمبرسٹرکلب کو ایک صفر سے شکست دیکر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کیا تھا۔خیال رہے کہ ناروے کے دارالحکومت اوسلومیں دنیا کا سب سے بڑا یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ ناروے کپ کا انعقاد ہورہا ہے۔یوتھ ٹورنامنٹ ہر سال اگست کے پہلے ہفتے منعقد ہوتا ہے اور اس میں 10سے19سال کی عمر کے نوجوان حصہ لیتے ہیں۔سال 2014میں منعقد ہونے والے اس فٹبال میلے کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں پہلی بار اسٹریٹ چلڈرن کی ٹیم کی شکل میں پاکستان کی بھی نمائندگی ہورہی ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل اسی ٹیم نے برازیل میں منعقدہ سٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن لے کر پاکستان کا نام روشن کیا تھا۔