جعفرآباد،نا معلوم ملزمان نے 8انچ قطر گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا

پیر 28 جولائی 2014 21:11

جعفرآباد،نا معلوم ملزمان نے 8انچ قطر گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد ..

جعفرآباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جولائی 2014ء) سوئی کے علاقے لوٹی میں نا معلوم ملزمان نے 8انچ قطر گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا دھماکے سے پائپ لائن کا 5فٹ تباہ ہو گیا کنواں نمبر 3اور 16سے سوئی پلانٹ کو گیس کی فراہمی معطل تفصیلات کے مطابق سوئی کے علاقے لوٹی میں نا معلوم ملزمان نے کنواں نمبر 3اور 16سے سوئی پلانٹ جانے والی 8انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا زور دار دھماکے کے نتیجے میں پائپ لائن کا 5فٹ کا ٹکڑا ہوا میں اڑ گیاجبکہ دھماکے کے بعد دو مختلف کنوؤں سے سوئی پلانٹ کو گیس کی فراہمی معطل ہو گئیواقعہ کے بعد لیویز فورس اور ایف سی اہلکاروں نے پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :