شوال کا چاند نظر آگیا۔ صبح پاکستان میں عید ہے۔ قارئین کو عید مبارک

پیر 28 جولائی 2014 20:18

شوال کا چاند نظر آگیا۔ صبح پاکستان میں عید ہے۔ قارئین کو عید مبارک

کراچی(اُردوپوائنٹ تازہ ترین۔ 28جولائی 2014) پاکستان رویت حلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے، اور کل بروز منگل کو عید الفطر منائی جائے گی۔

(جاری ہے)

مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت اجلاس کے بعد اعلان کیا گیا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں چاند نظر آنے کے شواہد ملے ہیں، اور انکی بنیاد پر چاند نظرآنے کاا علان کیا جا رہا ہے۔
قارئین اُردو پوائنٹ کو دلی عید مبارک، عید کے اس پرمسر ت موقع پر وزیرستان کے مہاجرین، پاک فوج کے جوانوں اور غزہ میں اسرائیلی بربریت کا شکار مسلمانوں کو ضرور اپنی دعاؤں میں یاد رکھئیے ۔

متعلقہ عنوان :