غزہ میں فوری فائر بندی اشد ضروری ہے، اوباما

پیر 28 جولائی 2014 20:09

غزہ میں فوری فائر بندی اشد ضروری ہے، اوباما

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جولائی 2014ء) امریکی صدر باراک اوباما نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ غزہ میں فائربندی اشد ضروری ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر اوباما نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے بات چیت کرتے ہوئے انسانی بنیادوں پر ایک غیرمشروط اور فوری فائر بندی پر زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس بیان میں مزید کہا گیا کہ صدر اوباما نے ایک مرتبہ پھر بڑھتی ہوئی فلسطینی ہلاکتوں اور اسرائیل کی جانب بھی جانوں کے ضیاع پر تشویش ظاہر کی ہے۔ انہوں نے اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق پر بھی زور دیا ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ دہشت گرد گروپوں کو غیر مسلح کرنے کی ضروت ہے۔ اوباما کے بقول غزہ کو عسکریت پسندی سے پاک کرنا بھی ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :