عیدالفطر کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

پیر 28 جولائی 2014 20:07

عیدالفطر کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جولائی 2014ء) محکمہ موسمیات کی جانب سے عیدالفطر کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق عیدالفطر کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارش کا امکان ہے اور بارش کے بننے والے سسٹم کی وجہ سے ہی بدھ سے جمعہ تک سندھ کے مختلف اضلاع سمیت میرپورخاص اور حیدرآباد میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ سے جمعہ تک مشرقی بلوچستان میں بھی کہیں کہیں بارش کی توقع ہے جبکہ منگل سے جمعہ تک کشمیر، خیبرپختونخوا میں بھی بارش کاامکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہیکہ عیدالفطر کے دوران پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارش کا امکان ہے جبکہ فیصل آباد،ساہیوال اور بہاول نگر میں موسلا دھار بارش کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :