کراچی،شہر کے مختلف علاقوں میں شدید ٹریفک

پیر 28 جولائی 2014 19:58

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جولائی 2014ء) شہر کے مختلف علاقوں میں شدید ٹریفک ہے، منگل کو عیدالفطر ہونے کے غالب امکان کے باعث لوگ عید کی خریداری کے بڑی تعداد میں سڑکوں پر ہیں۔

(جاری ہے)

زینب مارکیٹ، صدر، عبداﷲ ہارون روڈ، ایم اے جناح روڈ، شہید ملت، طارق روڈ سمیت ناظم آباد، گولیمار، ملیر، کورنگی، ڈیفنس، گلستان جوہر، ڈالمیا، راشد منہاس روڈ، کریم آباد اور واٹر پمپ پر بھی ٹریفک جام ہے۔

جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ شہر کے کچھ مقامات ایسے جہاں ٹریفک پولیس کی عدم موجودگی کی وجہ سے ٹریفک جام ہے جبکہ آئی سندھ اور دیگر اعلی حکام کی جانب سے یہ احکامات جاری کئے گئے تھے کہ افطار کے وقت شہر میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے ہر مقام پر ٹریفک پولیس اہلکار موجود رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :