غزہ میں مردہ خاتون کے بطن سے بچی کی پیدائش

پیر 28 جولائی 2014 19:38

غزہ میں مردہ خاتون کے بطن سے بچی کی پیدائش

غزہ سٹی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جولائی 2014ء) غزہ میں ڈاکٹرز نے اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہو جانے والی خاتون کے بطن سے ایک بچی کی پیدائش کو 'کرشماتی' قرار دے دیا۔ اس بچی کی ماں شمالی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں زخمی ہوئی تھی اور ہسپتال میں پہنچنے سے پہلے وہ دم توڑ گئی اور معجزاتی طور پر یہ بچی مردہ خاتون کے مادر رحم میں دس منٹ سے بھی زائد عرصہ رہ کر زندہ بچالی گئی۔

اس مقصد کے لیے ڈاکٹروں نے ہنگامی آپریشن کیا تاہم پھر بھی انہیں بچی کے بچنے کی امید نہیں تھی تاہم وہ کرشمات یطور پر محفوظ رہی۔

(جاری ہے)

اس بچی کا نام اپنی ماں کے اوپر ہی شیاما شیخ العید رکھا گیا ہے اور وہ اس وقت خان یونس کے ایک انکوبیٹر میں رکھی گئی ہے۔ ہسپتال کے ڈاکٹر فادی الخروطے کا کہنا ہے کہ وہ مانتے ہیں کہ یہ ایک معجزہ ہے، کیونکہ کسی خاتون کے ہلاک ہونے کے بعد اس کے بطن میں موجود بچے کے بچنے کا امکان پانچ منٹ ختم ہوجاتا ہے، مگر یہ بچی دس منٹ تک وہاں رہی اور پھر بھی زندہ بچ گئی، جو کہ کسی معجزے سے کم نہیں۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ پیدائش کے بعد بھی اس بچی کے بچنے کا امکان ففٹی ففٹی تھا تاہم اب ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی زندگی کے امکانات بڑھتے چلے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :