بالی وڈ دبنگ خان کی نئی ایکشن فلم کک نے دو روز میں پچاس کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا

پیر 28 جولائی 2014 18:52

بالی وڈ دبنگ خان کی نئی ایکشن فلم کک نے دو روز میں پچاس کروڑ سے زائد ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جولائی 2014ء) بالی وڈ دبنگ خان کی نئی ایکشن فلم کک نے دو روز میں پچاس کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا۔دبنگ ہیرو سلمان خان اور جیکولین فرنینڈز کی پچیس جولائی کو ریلیز ہونے والی فلم نے باکس آفس پر دھماکہ خیز بزنس کرلیا۔

(جاری ہے)

فلم ریلیز کے پہلے ہی دن چھا گئی، ستائیس کروڑ دس لاکھ روپے سے زائد کا بزنس کیا۔۔اور دو روز پچاس کروڑ روپے سے زائد کما لیے۔فلم کے ہدایت کار اور پروڈیوسر ساجد نادیہ والا ہیں اور یہ انکی ہدایت کردہ پہلی فلم ہے۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں، رندیپ ہودا، نواز الدین صدیقی شامل ہیں۔فلم کی کاسٹ کو امید ہے کہ فلم جلد سو کروڑ کلب میں شامل ہوجائے گی۔

متعلقہ عنوان :