پاکستانی فٹ بالرمحمدفاروق بے بسی کی تصویر بن گیا، وہ بچوں کوعیدکے کپڑے بھی نہیں دلاسکتا،فٹ بالرمحمدفاروق کبھی پاکستان فٹ بال کی پہچان تھا، جس کی موجودگی ٹیم کی شان بڑھاتی تھی، جس نیورلڈکپ کوالی فائنگ راونڈمیں پاکستان کاپہلا گول کیا، مگرآج غربت نیاسے کہیں کانہیں چھوڑا

پیر 28 جولائی 2014 18:50

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جولائی 2014ء) بچے،بڑے سب عیدکی تیاریوں میں مگن ہیں مگردوسری طرف غربت کامارا، پاکستانی فٹ بالرمحمدفاروق بے بسی کی تصویربنابیٹھاہے، وہ بچوں کوعیدکے کپڑے بھی نہیں دلاسکتا۔فٹ بالرمحمدفاروق کبھی پاکستان فٹ بال کی پہچان تھا، جس کی موجودگی ٹیم کی شان بڑھاتی تھی، جس نیورلڈکپ کوالی فائنگ راونڈمیں پاکستان کاپہلا گول کیا۔

مگرآج غربت نیاسے کہیں کانہیں چھوڑا۔

(جاری ہے)

ایک طرف لوگ عیدکی تیاری میں مصروف ہیں تودوسری طرف فاروق کاگھرغربت کی تصویربناہواہے، مگرمجبورباپ اس معصوم کوکیسے بہلائے۔کرایہ پرایک کمرے کے گھرمیں رہنے والے فاروق کیپاس توپھوٹی کوڑی بھی نہیں، بچوں کودواتک نہیں دلاسکتا، کپڑے کیسے لائے۔فاروق کہتا ہے زندگی کی گزر بسر ہی نہیں ہورہی تو عید کی خوشی کی کیا فکر کروں۔محمد فاروق بڑی بڑی ٹیموں کے حملے روکتا رہا لیکن غربت کے آگے اسے گھٹنے ٹیکنے پڑے۔ پچھلی کئی عیدوں کی طرح اس کی یہ عید بھی شاید آنسوبہاتے ہی گزریگی۔

متعلقہ عنوان :