خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے عیدالفطر کا پہلا دن اپنے حلقہ نیابت نوشہرہ میں گزارا ، مانکی شریف میں اپنے حجرہ پر رہے

پیر 28 جولائی 2014 18:30

خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے عیدالفطر کا پہلا دن اپنے حلقہ ..

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جولائی 2014ء) خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے عیدالفطر کا پہلا دن اپنے حلقہ نیابت نوشہرہ میں گزارا وہ مانکی شریف میں اپنے حجرہ پر رہے اور لوگوں سے عید ملے رکن قومی اسمبلی عمران خٹک، سابق رکن صوبائی اسمبلی لیاقت خٹک اور وزیراعلیٰ کے بیٹے اسحاق خٹک بھی دن بھر انکے ساتھ رہے اور مہمانوں کی خاطر تواضع کی واضح رہے کہ وزیراعلیٰ عید کا پہلا روز اپنے پارٹی سربراہ عمران خان کے ہمراہ بنوں میں شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کے ساتھ گزارنا چاہتے تھے تاہم عین وقت پر عمران خان نے انہیں منع کیا اور انہیں عید پر اپنے حلقہ نیابت نوشہرہ اور صوبائی دارالحکومت میں رہنے کی تاکید کی اور واضح کیا کہ خوشی کے یہ مبارک لمحات پارٹی کے مرکزی و حکومتی قائدین کو آپس میں بانٹ کر صوبے کے عوام اور آئی ڈی پیز کے ساتھ یکساں گزارنا چاہئیں جو درحقیقت ان کا حق بھی ہے پرویز خٹک عید کے پہلے دو روز اپنے حلقہ مانکی شریف نوشہرہ جبکہ اگلے دو دن پشاور میں لوگوں سے عید ملیں گے.

پیر کو عید کے پہلے دن بعض صوبائی وزراء اور ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے علاوہ زندگی کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں اور حلقے کے دور افتادہ علاقوں سے آئے افراد نے وفود اور انفرادی شکل میں ان سے ملاقات کی اور عید مبارکباد کا تبادلہ کیا وزیراعلیٰ نے لوگوں کے مسائل سے بھی اگاہی حاصل کی اور انکے مناسب ازالے کا یقین دلایا جبکہ عمائدین علاقہ نے پولیس، سکول و ہسپتال سمیت محکموں کی کاکردگی میں بہتری اور میرٹ اور قانون کی بالادستی کے سلسلے میں ٹھوس اقدامات پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ اب کوئی ان سے تھانوں اور پٹوار خانوں میں رشوت کا تقاضا نہیں کرتا اور تمام علاقوں کے تعلیمی و طبی اداروں میں عملے کی حاضری اور سہولیات کی دستیابی میں خوشگوار تبدیلیاں آئی ہیں اور انہیں اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت اور علاج کی عمومی سہولیات کے علاوہ تمام محکموں کی کارکردگی کے حوالے سے کافی ریلیف ملا ہے جس میں پوری تیزی کے ساتھ مزید بہتری بھی آرہی ہے.

پرویز خٹک نے اس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ اگلے مرحلے میں انکے حلقہ نیابت سمیت صوبے بھر میں متوازن تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع ہونے کو ہے جس میں انصاف بنیادی اصول ہو گا اور نہ صرف لوگوں بلکہ علاقوں سے بھی انصاف اور برابری کا سلوک ہوتا نظر آئے گا ہماری حکومت کے متعارف کردہ کرپشن سے پاک اور شفاف نظام کی بدولت آئندہ عوام کو اپنے حقوق اور گلی محلے کی تعمیر و مرمت کے مسائل کیلئے بھی کسی وزیر یا اعلیٰ حکام کی منت سماجت کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ یہ کام خودکار طریقے سے متعلقہ حکام انکے پاس آکر پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے ہمارے دور میں میرٹ، انصاف اور قانون کی بالادستی یقینی بنائی جائے گی اور اس کا آغاز ہم شروع دن سے کر چکے ہیں جسکی بدولت تمام اداروں کی کارکردگی میں بتدریج بہتری آرہی ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے موجودہ دورمیں کسی علاقے یا عوام کے کسی بھی طبقے کو نظرانداز کرنے یا ان سے بے انصافی کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا ہم ہر سطح پر عوام کو انصاف اور ریلیف دینگے جو عوام کی اصل ضرورت بھی ہے عوام کو اربوں کھربوں روپے کی لاگت سے میٹرو بس اور دیوہیکل میگا پراجیکٹس سے خوش کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں کیونکہ عوام باشعور ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ یہ منصوبے انکے خون پسینے کے ٹیکسوں پر حکمرانوں کے کرپشن اور عیاشیوں کا ذریعہ ہیں جن کا خمیازہ بالآخر انہی نے بھگتنا ہو تا ہے پرویز خٹک نے کہا کہ ہماری حکومت پہلے اداروں سے کرپشن کا خاتمہ کرکے انہیں اپنے فرائض کی بطریق احسن تکمیل اور عوامی خدمت کا پابند بنائے گی نیز عوام کو زندگی کے ہر موڑ پر انصاف کی فراہمی یقینی بنائے گی تب تعمیر و ترقی کا شفاف عمل شروع کرکے ترقیاتی فنڈز کو منصفانہ طور پر خرچ کیا جائے گا اور عوام کو انکے حقیقی ثمرات بھی پہنچائے جائیں گے انہوں نے یقین دلایا کہ رواں سال صوبے میں شاہراہوں، شہروں کی صفائی و خوبصورتی، ٹریفک نظام کی بہتری، آبنوشی، آبپاشی، بجلی و توانائی، معدنیات، صنعت، سیاحت و ثقافت کی ترقی اور ہاؤسنگ و ٹاؤن شپ سمیت دوسرے کئی شعبوں میں بڑے ترقیاتی منصوبے شروع کئے جائیں گے اور انہیں تیزی سے پایہ تکمیل تک بھی پہنچایا جائے گا�

(جاری ہے)