خیبر پختونخوا میں عید دو منانے کی روایت برقرار رہی..پشاور سمیت صوبے بھر اور قبائلی علاقہ جات میں پیر کے روز عید الفطر مذہبی عقیدت احترام و روایتی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی...ہ زارہ ڈویژن ، مالاکنڈ ڈویژن ، ڈیرہ اسماعیل خان اور پشاور میں بعض مقامات پر آج عید الفطر منائی جائیگی

پیر 28 جولائی 2014 18:29

خیبر پختونخوا میں عید دو منانے کی روایت برقرار رہی..پشاور سمیت صوبے ..

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جولائی 2014ء) پشاور سمیت صوبے بھر اور قبائلی علاقہ جات میں پیر کے روز عید الفطر مذہبی عقیدت احترام و روایتی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔ جبکہ ہزارہ ڈویژن ، مالاکنڈ ڈویژن ، ڈیرہ اسماعیل خان اور پشاور میں بعض مقامات پر آج عید الفطر منائی جائیگی ۔عید کے موقع پر پشاور سمیت صوبے بھر میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات اٹھائے گئے تھے۔

رواں سال بھی خیبر پختونخوا میں عید دو منانے کی روایت برقرار رہی اور لوگوں نے جوش و جزبے اور عقیدس سے عید منائی ۔ جبکہ افغان مہاجرین نے بھی پیر کے روز عید منائی ۔ اسی طرح بنوں میں مقیم وزیرستان کے متاثرین کی بڑی تعداد نے جماعت اسلامی کے رہنماء پروفیسر ابراہیم کی امامت میں نمازعید ادا کی جسکے بعد آئی ڈی پیز میں تحائف تقسیم کیے گئے جبکہ ضلع نوشہرہ کی مختلف مساجدمیں نمازعید ادا کی گئی چارسدہ اور ھنگو سمیت کئی دیگر اضلاع کی عید گاہوں اور مساجد میں بھی نمازعید کے اجتماعات ہوئے ۔

(جاری ہے)

پشاور میں مسجد مہابت خان ، قاسم علی خان سمیت بڑی بڑی مساجدوں میں عید کی نماز ادا کی گئی جسمیں سینکڑوں افراد نے شرکت کی عید کی نماز کے بعد شرکاء ایک دوسرے سے گلے مل کر عید کی خوشیوں کااظہار کیا ۔ امن وامان کی صورتحال کے باعث رواں سال بھی شہر میں میلہ نہ سج سکے ۔ عید الفطر کے حوالے سے عید گاہوں ، مساجدوں کی سیکورٹی کے لئے موثر انتظامات کئے گئے تھے ۔

پولیس کی چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں ۔ پیر کے روز عید الفطر کی نماز کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے ۔ عید الفطر کی نماز وں میں ملک کی خوشحالی ، امن وامان ، فلسطین اور وزیرستان کے متاثرین کے لئے خصوصی طور پر دعائیں مانگی گئی ۔ جبکہ صوبائی دارلحکومت پشاور کے بعض علاقوں میں عید الفطر نہیں منائی گئی اور آج منائی جائیگی ۔ پیر کے روز عید الفطر کے باعث شہر بھر کے ہو ٹلز کھل گئے ہیں ہوٹلوں کے علاوہ سینماء گھر اور دیگر تفریحی مقامات بھی کھل گئے تھے ۔

عیدالفطر پر موبائل سروس فون بند نہیں کیا گیا امن وامان کی صورتحال بہتر ہونے کے باعث موبائل فون سروس بند نہیں ہوا تاہم آج تمام اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ دوسری جانب صوبائی وزیرمذہبی امور حبیب الرحمان کا کہنا تھا کہ زونل کمیٹی کے فیصلے کے مطابق عیدالفطر کا اعلان کیا جائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں انتشار سے بچنے کے لیے ایک ہی دن عید منانی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :