دہشت گردی کے روک تھام کے لئے خیبر پختونخوا حکومت کی درخواست پر پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے ابتدائی مرحلے میں قبائلی علاقہ جات میں افغان سموں کی رومنگ کی سہولت ختم کر دی

دوسرے مرحلے میں پشاور سمیت صوبے بھر میں رومنگ کی سہولت ختم کر دی جائیگی

پیر 28 جولائی 2014 18:29

دہشت گردی کے روک تھام کے لئے خیبر پختونخوا حکومت کی درخواست پر پاکستان ..

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جولائی 2014ء) دہشت گردی کے روک تھام کے لئے خیبر پختونخوا حکومت کی درخواست پر پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے ابتدائی مرحلے میں قبائلی علاقہ جات میں افغان سموں کی رومنگ کی سہولت ختم کر دی ہے اور دوسرے مرحلے میں پشاور سمیت صوبے بھر میں رومنگ کی سہولت ختم کر دی جائیگی ۔ دہشت گردی ، اغواء برائے تاوان اور بھتہ خوری کے واقعات میں زیادہ تر افغان سمیں استعمال ہوتی ہیں ۔

خیبر پختونخوا حکومت نے اس حوالے سے وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ سے رابطہ کیاتھا ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم میاں نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں پی ٹی اے ذرائع کے مطابق دہشت گردی کی روک تھام اور ریاست دشمن مجرمانہ سرگرمیوں کی روک تھام کے لئے پہلے مرحلے میں خیبر ایجنسی ، مہمند ایجنسی ، باجوڑ ایجنسی ، شمالی وزیرستان ، جنوبی وزیرستان ، کرم ایجنسی ، اورکزئی ایجنسی میں افغان سموں کی رومنگ سہولت ختم کر دی ہے ۔ خیبر پختونخوا پولیس نے افغان سموں کی خریدو فروخت کرنے والے افراد کے خلاف بھی کاروائی شروع کر رکھی ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں پی ٹی اے آئندہ دو روز میں یہ سہولت بندوبستی علاقوں میں بھی ختم کر دی گی ۔

متعلقہ عنوان :