شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کی جانب سے نماز عید الفطر کے حوالے سے انتظامات مکمل

پیر 28 جولائی 2014 17:08

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جولائی 2014ء) شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کی جانب سے نماز عید الفطر کے حوالے سے انتظامات مکمل ،عبادت گاہوں ،عید گاہوں اور نماز عید کی اجتماع گاہوں کے اطراف صفائی وستھرائی اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مثالی انتظامات کئے گئے ہیں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے میونسپل کمشنر مسرور میمن کے ہمراہ نماز عید کے حوالے سے انتظامات کے معائنے کے لئے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا تفصیلی کرتے ہوئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ عید الفطر کی تعطیلات میں میونسپل سروسز کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے گا انہوں نے متوقع برسات کے پیش نظر عید الفطر کی تعطیلات میں افسران و عملے کو اپنے محکموں سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے ضلع کورنگی کے تمام زونز کو ہدایت کی ہے کہ برساتی صورتحال سے نمٹنے کے لئے الرٹ رہا جائے اور عید الفطر کی تعطیلات میں عوام کو بروقت سہولیات کی فراہمی کے لئے شکایتی مراکز کو فعال بنا یا جائے دورے کے موقع پر محکمہ باغات کو ہدایت کی کہ عید الفطر کے تینوں دن فیملی پارکوں میں صفائی وستھرائی اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے خصوصی انتظامات کئے جائیں اور فیملی پارکوں میں تفریحی سہولیات کی اضافہ کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :