جماعة الدعوة کے تحت ملک بھر کی طرح شہر کراچی میں بھی نماز عید الفطر کے لیے وسیع پیمانے پر انتظامات مکمل کر لیے گئے

پیر 28 جولائی 2014 17:08

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جولائی 2014ء) جماعة الدعوة کے تحت ملک بھر کی طرح شہر کراچی میں بھی نماز عید الفطر کے لیے وسیع پیمانے پر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں نماز عید کے بڑے اجتماعات منعقد کیے جائیں گے۔ جہاں خواتین کے لیے بھی مکمل باپردہ انتظام ہوگا۔ جماعة الدعوة کراچی کے امیر ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی عید الفطر کی نماز ٹھیک صبح 7 بجے پی ای سی ایچ سوسائٹی میں جامع مسجد خالد بن ولید سے متصل پارک میں پڑھائیں گے۔

وہ اپنے خطاب میں غزہ سمیت دیگر مقبوضہ خطوں میں امت مسلمہ کو درپیش مسائل اور اس کے حل پر خصوصی گفتگو کریں گے۔ ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے عید الفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا بھر کے مسلمان عید کی خوشیوں میں فلسطین و کشمیر اور برما سمیت دیگر مقبوضہ خطوں کے مظلوم مسلمانوں کو فراموش نہ کریں۔

(جاری ہے)

دنیا کی جابر قوتیں طاقت کے بل بوتے پر مظلوم مسلمانوں کو یرغمال بنانا چاہتی ہیں۔

اسرائیل، امریکا اور بھارت سمیت دیگر جابر قوتیں یاد رکھیں کہ مسلمان آزادی حاصل کرکے دم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب افغانستان میں امریکا کی بدترین شکست کی طرح دنیا کی دیگر قوتیں بھی شکست خوردہ ہوکر ناکام و نامراد رہیں گی، اور مسلمان آزاد فضاؤں میں عید کی خوشیاں منا رہے ہوں گے۔ مزمل اقبال ہاشمی نے مزید کہا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کے باعث محب وطن قبائلی کسمپرسی کی حالت میں عید منا رہے ہیں۔

ہم انہیں یقین دلاتے ہیں کہ جماعة الدعوة روز اول سے ان کی خدمت میں مصروف ہے اور مکمل بحالی تک اپنی رفاہی سرگرمیاں جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ روزے کا مقصد تقویٰ کا حصول تھا، اگر ماہ رمضان نے ہماری زندگیوں میں مثبت تبدیلی پیدا کی ہے، تو ہم کامیاب ہیں ورنہ ناکام رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :