Live Updates

موسم کی خرابی ،عمران خان کےہیلی کاپٹر کی کوہاٹ میں ایمرجنسی لینڈنگ

پیر 28 جولائی 2014 16:15

موسم کی خرابی ،عمران خان کےہیلی کاپٹر کی کوہاٹ میں ایمرجنسی لینڈنگ

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جولائی 2014ء) عمران خان شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کے ساتھ منانے نہ پہنچ سکے موسم کی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹرکو کوہاٹ میں ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی عمران خانخیبر پختونخوا کے صوبائی وزراء مشتاق غنی ، شاہ فرمان اور عاطف خان کے ساتھ شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کے ساتھ عید منانے بنوں کے لیے اسلام آباد سے بذریعہ ہیلی کاپٹر روانہ ہوئے کہ موسم کی خرابی کے باعث انکے ہیلی کاپٹر کو کوہاٹ ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی خیبر پختونخوا کے وزیر ہائر ایجوکیشن اور اطلاعات مشتاق غنی نے بتایا کہ پائلٹ نے مہارت دکھاتے ہوئے ہیلی کاپٹر کی کوہاٹ میں ایمرجنسی لینڈنگ کردی جسکے بعد اب بائی روڈ بنوں روانہ ہونگے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :