عید الفطر کے مو قع پر سیکو رٹی اور بلدیا تی اقداما ت کا جا ئزہ لینے کے سلسلے میں کمشنر کراچی کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس اجلاس

پیر 28 جولائی 2014 15:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جولائی۔2014ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہاہے کہ عید الفطر کے مو قعہ پر سیکو ریٹی خدشات کے پیش نظر عید گاہو ں اور نما ز اجتما عات کے منتظمین اپنے ارد گرد کٹری نگاہ رکھیں اور کسی بھی مشکو ک شخض یا اشیا ء کی اطلا ع فوری طور پر قریبی پو لیس اور رینجر کے اہلکا روں یا افسران کو دیں یا کمشنر آفس کے کنٹرول روم کے نمبرپر( 99203443 ) پر دیں ان خیالا ت کا اظہا ر انھو ں نے عید الفطر کے مو قعہ پر عید گاہو ں ۔

نما ز کے اجتما عات ۔مساجد اور امام با رگاہو ں پر سیکو ریٹی اور بلدیا تی اقداما ت کا جا ئیز ہ لینے کے سلسلے میں کمشنر آفس میں منعقدہ اجلا س کی صدارت کے مو قعہ پر کیا ۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کراچی محمد اسلم کھو سو ۔چیف امپلی میٹینشن یو نٹ کمشنر آفس سید محمد شکیب ۔

(جاری ہے)

ڈائر یکٹر میڈیا کمشنر کراچی محمد شبیہ صدیقی ۔کے ایم سی ۔ڈی ایم سیز کنٹونمٹ بو رڈ اور پو لیس کے افسران سمیت دیگر متعلقین بھی شریک تھے ۔

کمشنر کراچی کو اس موقعہ پر بتایا گیا کہ عید الفطر کے حوالے سے تمام تر بلدیا تی انتظاما ات مکمل کر لیئے گئے ہیں جن میں کے ایم سی ۔ڈی ایم سیز اور تمام کنٹونمٹ بورڈ سمیت ڈی ایچ اے نے عید گاہو ں اور نما ز عید کے اجتماعات کے مقاما ت پر صفائی ستھرائی سمیت دیگر انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ اجلا س کو مزید بتایا گیا کہ آپریشنل پو لیس نے تمام اہم مقامات پر سیکو ریٹی کے انتظاما ت کو حتمی شکل دے دی ہے۔

جبکہ ٹریفک پو لیس کی جا نب سے بھی تمام مقامات پر ٹریفک مینجمنٹ کے خصوصی انتظاما ت مکمل کر لیئے گئے ہیں ۔کمشنر کراچی نے کہا کہ تمام ڈپٹی اور اسسٹنٹ کمشنر زاپنی اپنی حدود میں سیکوریٹی اور بلدیا تی امو ر کی نگرانی کر ینگے اور تمام تر اقدامات کو یقینی بنائینگے انھو ں نے شہر یوں کو اپنی اور انتظامیہ کی جا نب سے عید مبا رکبا د پیش کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :