عید کی تعطیلات کے دوران سندھ ہائیکورٹ اور دیگر ماتحت عدالتوں میں تعینات سکیورٹی عملہ غائب

پیر 28 جولائی 2014 15:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جولائی۔2014ء) عید کی تعطیلات کے دوران سندھ ہائیکورٹ اور دیگر ماتحت عدالتوں میں تعینات سکیورٹی عملہ غائب ۔ انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں 15 سے زائد پویس اہلکار سکیورٹی پر تعینات ہوتے ہیں لیکن صرف چار پولیس اہلکار سکیورٹی کے سنگین خدشات کے باوجود ڈیوٹی پر تعینات ہیں ۔ سندھ ہائیکورٹ میں پیر کو تعطیل کے باعث اعلیٰ افسران کی عدم موجودگی کی بنیاد پر ڈیوٹی پر اہلکاروں اور ہائیکورٹ کے عملے کی چاندی ہو گئی ۔

(جاری ہے)

ہائیکورٹ کے احاطے میں غیر متعلقہ گاڑیوں کی پابندی کے باوجود ٹیکسی ، موٹر سائیکلوں اوردیگر پارکنگ کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے ۔ مبینہ طور پر پیسے لے کر ہائیکورٹ کے عملے اور پولیس کی مدد سے ہائیکورٹ کے احاطے میں پابندی کے باوجود گاڑیوں کی پارکنگ شروع کر دی گئی ہے ، جو کسی بھی بڑے حادثے کا سبب ہو سکتی ہے ۔ موٹر سائیکل کے 20 روپے جبکہ ٹیکسی اور دیگر گاڑیوں کے 100 روپے سے زائد وصول کرکے سندھ ہائیکورٹ کے احاطے میں پارکنگ شروع کر دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :