پاکستان علماء کونسل نے گوجرانوالہ واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کر دیا

پیر 28 جولائی 2014 15:45

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جولائی۔2014ء) پاکستان علماء کونسل نے گوجرانوالہ واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدت پسندی کے خاتمہ کیلئے انصاف کی بالادستی ضروری ہے،پاکستان کے اندر شدت پسندی اور نفرتوں کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کیلئے علماء کومیدان میں نکلنا ہوگا،حکومت کی ذمہ داری ہے کہ شدت پسندی کے خاتمہ کیلئے اصل حقائق کو سامنے لائے۔

(جاری ہے)

یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکز ی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی اور مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے گوجرانوالہ کے علماء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے گوجرانوالہ سانحہ کو افسوسناک اور قابل مذمت قرار دیتے ہوئے عوام سے پر امن رہنے کی اپیل کی ۔انہوں نے کہا کہ عوام اشتعال میں نہ آئیں۔ مذہبی اور سیاسی قیادت کی ذمہ داری ہے کہ وہ بڑھتے ہوئے شدت پسندی اور انتہاء پسندی کے رویوں کی اصلاح کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :