عمران خان14 اگست کو ناکام شوکرکے اپنی سیاست دفن کردیں گے‘ رانا بابر حسین

پیر 28 جولائی 2014 15:18

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جولائی۔2014ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ عمران خان14 اگست کو ناکام شوکرکے اپنی سیاست دفن کردیں گے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان سیاست دان نہیں کرکٹ کے کھلاڑی ہیں عوام انہیں سیاستدان نہیں کرکٹ کے کھلاڑی کے طور پر جانتے ہیں ،یہ وہی وجہ ہے کہ ان کے نزدیک کرکٹ کے میدان اور سیاست کے میدان میں فرق نہیں ہے ،عمران خان سیاست کو بھی کرکٹ کا میدان سمجھتے ہیں اورروز ایک گیند سے دوکٹیں گرانے کا بیان دیتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سیاست کھیل نہیں ہے ،عمران خان سیاست کو سمجھیں سیاست خدمت کا دوسرا نام ہے ،یہ سوشل ویلفےئر ہے ،عمران خان تو سوشل ویلفےئر سے بہت دور ہیں ،انہیں علم نہیں کہ عوام کی خدمت کس طرح کی جاتی ہے اور عوام کے مسائل کس طرح حل کئے جاتے ہیں ،وہ صرف اپنی دوکاندار چمکانے کے لئے سیاسی طرز کے بیانات دیتے ہیں،وہ سیاست میں زندہ رہنے کی کوشش کررہے ہیں اس لئے وہ احتجاج کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔