کراچی جمشید کوارٹرز کے علاقے میں موٹر سائیکل میں نصب بم ناکارہ بنا دیا گیا

پیر 28 جولائی 2014 14:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جولائی۔2014ء) کراچی جمشید کوارٹرز کے علاقے میں کرائم برانچ ٹو اور جمشید کوارٹر پولیس سٹیشن کے سامنے کھڑی ایک مشکوک موٹر سائیکل کو دیکھ کر بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کیا گیا۔ جس نے موٹر سائیکل کی تلاشی لے کر اس میں نصب بم کو ناکارہ بنایا۔

(جاری ہے)

بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق بم مجموعی طور پر 20 کلو وزنی تھا جس میں موٹر سائیکل کی ٹنکی میں دس کلو بارودی مواد شامل تھا جبکہ سیٹ کے نیچے نٹ بولڈ اور بال بیئرنگ بھی موجود تھے۔

بم سے منسلک ڈیتھ سکوڈ ، موبائل فون اور ڈیٹونیٹر بھی برآمد کیا گیا ہے۔ کرائم برانچ کے باہر گزشتہ رات بھی خوش قسمتی سے بارودی مواد نہیں پھٹ سکا لیکن ڈیٹونیٹر پھٹنے سے زور دار دھماکہ ہوا جس کے بعد بم ڈسپوزل سکوڈ نے علاقے کو کلیئر کیا اور دہشت گردوں نے کچھ ہی دیر بعد دوبارہ بارود سے بھری موٹر سائیکل کھڑی کردی اور بروقت کارروائی کے باعث علاقہ ایک مرتبہ پھر بڑی تباہی سے بچ گیا۔#

متعلقہ عنوان :