برطانیہ نے پی آئی اے کے ذریعے آنے والے کارگو پرپابندی عائد کردی

پیر 28 جولائی 2014 14:46

برطانیہ نے پی آئی اے کے ذریعے آنے والے کارگو پرپابندی عائد کردی

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جولائی 2014ء) برطانیہ نے سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے کے ذریعے آنے والے کارگو پر پابندی عائد کردی ہے۔ برطانوی حکام نے پی آئی اے پر کارگو لانے پر پابندی عائد کردی ہے، سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر عائد اس پابندی کا اطلاق بھی ہوگیا ہے، یورپی یونین کا رکن ہونے کی وجہ سے برطانیہ کی جانب سے عائد اس پابندی کا اطلاق یورپ کے دیگر ملکوں پر بھی ہوگا۔

(جاری ہے)

قومی ایئرلائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی جانب سے پی آئی اے کے کارگو پر پابندی امتیازی نوعیت کی ہے جسے ہٹوانے کے لئے متعلقہ حکام سے بات چیت جاری ہے۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کی امریکا جانے والی تمام پروازیں یورپ میں قیام کے بعد ہی اپنی اگلی منزل کی جانب روانہ ہوتی ہیں ۔ اس پابندی کے باعث جہاں ملک کی برآمدات پر منفی اثرات پڑیں گے وہیں تباہی کے دہانے پر کھڑی قومی ایئر؛لائن کو بھی خطیر نقصان ہوگا۔

متعلقہ عنوان :