قائد ملت لیاقت علی خان کے بڑے صاحبزادے انتقال کرگئے

پیر 28 جولائی 2014 14:36

قائد ملت لیاقت علی خان کے بڑے صاحبزادے انتقال کرگئے

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جولائی 2014ء) پاکستان کے پہلے وزیر اعظم قائد ملت لیاقت علی خان کے بڑے صاحبزادے اشرف علی خان کراچی میں انتقال کرگئے ، نماز جنازہ بعد نماز عصر ادا کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

خاندانی ذرائع کے مطابق اشرف علی خان کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے اور پانچ روز سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں وہ آج صبح انتقال کرگئے ۔ اشرف علی خان کی عمر 77سال تھی ، سوگواران میں بیوہ، ایک بیٹی اور دو بیٹے چھوڑے ہیں ۔ اشرف علی خان کی نماز جنازہ مسجد شفقت گذری میں بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :