Live Updates

طاہر القادری اور عمران خان کی ملاقات جمہوری نظام کے خلاف سازش ہے ‘ راشدہ یعقوب شیخ

پیر 28 جولائی 2014 14:13

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جولائی۔2014ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ طاہر القادری اور عمران خان کی ملاقات جمہوری نظام کے خلاف سازش ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ طاہر القادری تو پہلے ہی جمہوریت کے خلاف سازشیں کرتے رہے ہیں اور اب عمران خان بھی ان کے ساتھ مل گئے ہیں،آمریت پسندوں اس کی اس ملاقات سے جمہوریت کوکوئی خطرہ نہیں ،جمہوری نظام مضبوط ہے اور اسے عمران خان اور طاہر القادری جیسے لوگوں سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ طاہر القادری کے مزاج سے پوراملک واقف ہے اور ایک ہی لمحہ اپنے موقف کی تردید کردیتے ہیں،اسی طرح عمران خان ہمیشہ جھوٹ بولتے آئے ہیں ،ان دونوں کی ملاقات فطری ہے ،عمران خان آئی ڈی پیز کو تنہاچھوڑ چکے ہیں ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ہرممکن امداد کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے قائدین بڑے بڑے جلسے کرنے کے بجائے یہ رقم آئی ڈی پیز کی فلاح پر خرچ کریں،تحریک انصاف کی فضول خرچیوں پر پورا ملک تنقیدکررہا ہے اور ان کی عوام سے دوری کی پالیسی پر حیرت زدہ ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :