حکومت دوسروں کو طعنے دینے کی بجائے اپنے اعمال درست کرے ‘ قمر زمان کائرہ

پیر 28 جولائی 2014 14:10

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جولائی۔2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت دوسروں کو طعنے دینے کی بجائے اپنے اعمال درست کرے ،پہلے ہی کہہ چکے ہیں اگر حکومت احتجاج کرنے والوں سے بات چیت کر کے اپنی ناک نیچے نہیں کرنا چاہتی تو ہم جمہوریت کے لئے ایسا کرنے کوتیار ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے صرف محرم الحرام اور انتہائی ایمر جنسی میں فوج کو طلب کیا ۔

موجودہ حکومت طعنے دینے کی بجائے اپنے اعمال کو درست کرے ۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور بادشاہت میں بڑا فرق ہوتا ہے اگر حکمران خود کو جمہوری کہتے ہیں تو اس کے طور طریقے بھی اپنائیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت کے ایک سال میں جتنی کامیابیاں سمیٹی تھیں موجودہ حکومت کے حصے میں اس سے کہیں زیادہ ناکامیاں ہیں لیکن ہم جمہوریت کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :