Live Updates

حکومت ،پی ٹی آئی بیک ڈور رابطے ‘ عوامی تحریک نے آگاہی رکھنا شروع کر دی

پیر 28 جولائی 2014 14:07

حکومت ،پی ٹی آئی بیک ڈور رابطے ‘ عوامی تحریک نے آگاہی رکھنا شروع کر ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جولائی۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان بیک ڈور رابطوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے ، جبکہ عمران خان سے اتحاد ہونے یا نہ ہونے سمیت ہر طرح کے آپشنز کو زیر غور رکھ کر تیاریاں بھی جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گزشتہ چند دنوں سے حکومت اورتحریک انصاف کے درمیان بیک ڈور رابطوں کی تواتر سے خبریں سامنے آرہی ہیں جس کا عوامی تحریک کی قیادت، خاص کر مولانا قادری بغور جائزہ لے رہے ہیں اور اپنے ذرائع سے ان رابطوں بارے آگاہی حاصل کی جارہی ہے ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری تحریک انصاف کے ساتھ نہ ملنے کی صورت میں بھی انقلاب کی کامیابی کیلئے بڑے پرامید ہیں اور ہر طرح کے آپشنز زیر غور رکھ کر تیاریاں جاری ہیں جن میں عید الفطر کے بعد تیزی لائی جائے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات