Live Updates

عمران خان کی سیاست جھوٹ اور نفرت پر مبنی ہے، پرویز رشید

پیر 28 جولائی 2014 13:48

عمران خان کی سیاست جھوٹ اور نفرت پر مبنی ہے، پرویز رشید

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جولائی 2014ء) وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سیاست جھوٹ اور نفرت پر مبنی ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد سے جاری اپنے بیان میں پرویز رشید کا کہنا تھا کہ آئی ڈی پیز کے اسلام آباد اور پنجاب سمیت دوسرے صوبوں میں جانے پر پابندی نہیں ہے، عمران خان کی سیاست جھوٹ اور نفرت پر مبنی ہے، وہ صوبوں اوروفاق میں نفرتوں کی سازش کر رہے ہیں۔

پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان میں دہشت گردوں کو للکارنے کی ہمت نہیں ہے، عمران خان میں آپریشن ضرب عضب کے لئے دعا کا بھی ظرف نہیں ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان نے بنوں میں شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کے ساتھ عید مناتے ہوئے کہا تھا کہ شمالی وزیرستان کے لوگ پاکستانی ہیں لیکن انھیں پنجاب اور سندھ میں داخل نہیں ہونے دیا جا رہا جو کہ آئین کی سراسر خلاف ورزی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :