چیچہ وطنی، کار اور ٹرک میں تصادم ، ایف بی آر کا اسسٹنٹ کمشنر جاں بحق ، ڈرائیور زخمی

پیر 28 جولائی 2014 13:41

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جولائی۔2014ء) بائی پاس روڈ پر کار اور ٹرک میں تصادم سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا اسسٹنٹ کمشنر جاں بحق جبکہ ڈرائیور زخمی ہوگیا،پولیس کے مطابق ایف بی آر اسلام آباد کا اسسٹنٹ کمشنرعثمان غنی اپنے ڈرائیورمحمد اصغر کے ہمراہ عیدمنانے آبائی شہر راجن پورجارہا تھا کہ بائی پاس روڈ پر آوارہ گدھے کو بچانے کی کوشش میں انکی کار مخالف سمت سے آنیوالے ٹرک سے ٹکرا گئی،حادثہ کے نتیجہ میں عثمان غنی موقع پر ہی جاں بحق جبکہ محمد اصغر زخمی ہوگیا،ٹرک ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہوگیا،پولیس نے دونوں گاڑیاں قبضہ میں لیکر کاروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :