پروفیسر حافظ محمد سعید نماز عید الفطر قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پڑھائیں گے

پیر 28 جولائی 2014 13:15

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جولائی۔2014ء) جماعةالدعوة پاکستان کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید نماز عید الفطر قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پڑھائیں گے۔ نماز عید ٹھیک پونے سات(6:45) بجے ادا کی جائے گی۔ جماعةالدعوة کی طرف سے عید الفطر کے اجتماع کے حوالہ سے وسیع پیمانے پر انتظامات کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

خواتین کے لئے پردہ کے الگ انتظامات ہوں گے۔ حافظ محمد سعید خطبہ عید میں فلسطین ،کشمیر اوردنیا کے دیگر خطوں کی تازہ ترین صورتحال کے علاوہ امریکہ، بھارت اور ان کے اتحادیوں کی اسلام وپاکستان کے خلاف سازشوں کے موضوع پرمفصل خطاب کریں گے۔ گزشتہ برسوں کی طرح امسال بھی ہزاروں مردوخواتین ان کی امامت میں نماز عید الفطر ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :