کراچی، دہشت گردوں کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق،سیکیورٹی اداروں نے متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا

پیر 28 جولائی 2014 13:15

کراچی، دہشت گردوں کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق،سیکیورٹی اداروں نے متعدد ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جولائی۔2014ء) شہرقائد میں دہشت گردوں نے 5افراد کوموت کی نیند سلا دیا جبکہ سیکیورٹی اداروں نے بھی کارروائی کرکے متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا۔کراچی میں عید سے پہلے کئی گھراجاڑ دیئے گئے، بنارس میں ہوٹل پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔اورنگی ٹاؤن میں بھی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

لسبیلہ کے قریب لیاری ندی سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی، گزشتہ روز فرنٹیر کالونی میں مقابلے میں زخمی ہونیوالا رینجرز اہلکاربھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا،دوسری جانب پیرآباد، کورنگی اور گلشن اقبال پولیس نے کارروائی کرکے 5ملزمان کو گرفتار کرلیا،سی آئی ڈی نے بھی ہارون آباد میں کارروائی کر کے تین دہشت گردگرفتار کرلئے،پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق مہمند ایجنسی سے ہے، جو کراچی میں کئی پولیس اہلکاروں کی ٹارگیٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔

متعلقہ عنوان :