سی پی ایل سی اور اے وی سی سی کی مشترکہ کارروائی ،سکھر سے اغوا ہونیوالا تاجر دادو سے بازیاب ،دو اغوا کار گرفتار

پیر 28 جولائی 2014 13:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جولائی۔2014ء) سی پی ایل سی اور اے وی سی سی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سکھر سے اغوا ہونیوالا تاجر دادو سے بازیاب کروا کر دو اغوا کار گرفتار کرلئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی پی ایل سی اور اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے کارروائی کر کے کراچی سے پنچاب جاتے ہوئے تاوان کیلئے اغوا والے تاجر رئیس احمد بازیاب کرالیا ۔رئیس احمد کوخیرپور سے اغوا کرکے دادو میں رکھا گیا تھاجہاں چھارا مارا گیا۔کاررو ائی میں دو اغواکار گرفتار کرلئے گئے۔ملزمان نے تاجر کی رہائی کیلئے 1 کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا،گرفتار اغواکاروں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :