خضدار ، گریشہ میں مسافر بس کے قریب زور دار دھماکہ ، 7 افراد زخمی

پیر 28 جولائی 2014 13:13

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جولائی۔2014ء) خضدار کے علاقے گریشہ میں مسافر بس کے قریب زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

لیویز فورس کے مطابق متاثرہ مسافر بس تربت سے خضدار جارہی تھی کہ گریشہ کے علاقے میں سڑک کنارے نصب بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا ۔ دھماکے سے بس میں سوار 7مسافر زخمی ہوگئے اور بس کو بھی نقصان پہنچا، دھماکے کے بعد لیویز فورس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو خضدار کی تحصیل نال کے .سپتال میں منتقل کردیا گیا۔ دھماکے کی ذمہ داری اب تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی تاہم تحقیقات کی جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :