Live Updates

شہباز شریف نے ہمارے مطالبات ماننے کی یقین دہانی کرادی ہے، عمران خان

پیر 28 جولائی 2014 11:50

شہباز شریف نے ہمارے مطالبات ماننے کی یقین دہانی کرادی ہے، عمران خان

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جولائی 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے رابطہ کیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت تحریک انصاف کے مطالبات ماننے کو تیار ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ فوج کو غیر جانبدار رہنا چاہیئے اور حکومت کا ساتھ نہیں دینا چاہیئے، شہبازشریف نے رابطہ کر کے کہا ہے کہ حکومت ہمارے مطالبات ماننے کو تیار ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ 14 اگست کو اسلام آباد میں ہی رہیں گے، واپس نہیں آئیں گے، خون بھی دینا پڑا تو دیں گے، کارکنوں پر فوج یا پولیس نے گولی چلائی تو نواز شریف کے خلاف قتل کا مقدمہ کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ طاہرالقادری کو ساتھ ملاسکتے ہیں لیکن ان کے انقلاب کو ماننے کے لئے تیار نہیں ہیں، چوہدری نثار ن لیگ میں واحد شخضصیت ہیں جو دربار نہیں، ان کے لئے ہماری پارٹی کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آرٹیکل 245 کا نفاد سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

واضح رہے کہ عمران خان متاثرین شمالی وزیرستان کے ستھ عید منانے کے لئے بنوں جا رہے تھے کہ خراب موسم کے باعث ان کے طیارے کو ہنگامی طور پر کوہاٹ میں لینڈ کرا لیا گیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :