شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

پیر 28 جولائی 2014 11:40

شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جولائی 2014ء) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا جہاں شوال کا چاند دیکھا جائے گا۔ شوال کا چاند دیکھنے کے لئے مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج شام کراچی میں ہوگا جبکہ چاند دیکھنے کے لئے زونل اور صوبائی کمیٹیوں کے بھی اجلاس منعقد کئے جائیں گے جس میں ملک کے مختلف حصوں سے شوال کے چاند سے متعلق جع ہونے والی شہادتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

صوبائی اور زونل کمیٹیاں موصول ہونے والی شہادتوں کے حوالے سے مرکزی کمیٹی کو آگاہ کریں گی جس کے بعد کراچی میں موجود مرکزی رویت ہلال کمیٹی جائزہ لینے کے بعد شوال کے چاند کا اعلان کرے گی۔

دوسری جانب مرکزی کمیٹی کی جانب سے شہادتوں کا جائزہ لینے کے علاوہ دوربین کی مدد سے شوال کا چاند بھی دیکھا جائے گا اور چاند نظر آنے کی صورت میں مفتی منیب الرحمان عید الفطر کا اعلان کریں گے جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مطلع ابر آلود ہے تاہم شوال کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :