مسجد نبوی سے خطبہ عید چار زبانوں میں نشر ہو گا

اتوار 27 جولائی 2014 23:52

مسجد نبوی سے خطبہ عید چار زبانوں میں نشر ہو گا

مدینہ منورہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جولائی۔2014ء) پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی آخری آرام گاہ مدینہ منورہ کی مسجد نبوی میں اس سال تاریخ میں پہلی بار عید الفطر کے موقع پر ہونے والے خطبہ کو ایک ساتھ چار مختلف زبانوں میں ترجمہ کر کے نشر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

مسجد میں آنیوالے والے نمازی اس خطبے کو اپنے موبائل فون یا ریڈیو پر چار مختلف زبانوں: انگریزی، اردو، فرانسیسی اور مالے میں سن سکیں گے۔موقر اخبار 'سعودی گزٹ' کے مطابق مسجد کے شعبہ تراجم کے ڈائریکٹر شیخ عبداللہ الحطاب نے بتایا کہ یہ اقدام خطبات کے ترجمہ کرنے کے شاہی منصوبے کا حصہ ہے۔

متعلقہ عنوان :