سعودیہ،یواےای سمیت متعدد مسلم ممالک میں عیدالفطر کل

اتوار 27 جولائی 2014 21:36

سعودیہ،یواےای سمیت متعدد مسلم ممالک میں عیدالفطر کل

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جولائی۔2014ء)سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت کئی عرب اور خلیجی ممالک میں شوال المکرم کا چاند نظر آگیا ہے جس کے بعد ان ممالک میں کل عید الفطر منائی جائے گی۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق شوال کا چاند دیکھنے کے لئے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں عدالتی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں کونسل ممبران کو چاند کی کئی شہادتیں موصول ہوئیں جس کے بعد عدالتی کونسل نے شوال کا چاند نظر آنے اور عید الفطر کل منانے کا باقاعدہ اعلان کردیا۔

دوسری جانب عراق، اردن، قطر، بنگلہ دیش اور انڈونیشیا میں بھی شوال کا چاند نظر آگیا ہے۔واضح رہے کہ عرب ممالک میں شوال کا چاند نظر آ جانے کے بعد اس بات کا قوی امکان ہے کہ کل پاکستان میں بھی شوال کا چاند نظر آجائے گا اور عید الفطر 29 جولائی بروز منگل کو منائی جائے گی تاہم چاند کی رویت کا حتمی اعلان کل مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔