این آر او صرف تین نکات پر مشتمل تھا ،صفدر عباسی کا انکشاف ، معلوم ہوتا ہے کہ سابق صد زرداری اس بارے امریکہ کی طرف سے کرائی گئی یقین دہانیوں پر عملدرآمد کیلئے نائب صدر جوبائیڈن سے ملنے گئے ہیں ، انٹرویو

اتوار 27 جولائی 2014 20:51

این آر او صرف تین نکات پر مشتمل تھا ،صفدر عباسی کا انکشاف ، معلوم ہوتا ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جولائی۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے باغی رہنما صفدر عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ این آر او صرف تین نکات پر مشتمل تھا اور معلوم ہوتا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اس حوالے سے امریکہ کی طرف سے کرائی گئی یقین دہانیوں پر عملدرآمد کیلئے نائب صدر جوبائیڈن سے ملنے وہاں گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ این آر او میں پہلہ نکتہ یہ تھا کہ پیپلز پارٹی کے ر ہنماؤں بشمول آصف علی زرداری کیخلاف ماضی میں عائد کئے گئے تمام مقدمات واپس لے لئے جائینگے ۔

سابق صدر پرویز مشرف وردی اتار دینگے اور محترمہ بے نظیر بھٹو سمیت تمام سیاسی رہنماؤں کے تیسری مرتبہ وزیراعظم بننے پر عائد پابندی ہٹا لی جائے گی ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مختلف رہنما این آر او کے بارے میں رائے کا اظہار کرچکے ہیں جس کے بعد یہ معاملہ ایک مرتبہ پھر ذرائع ابلاغ میں اہمیت حاصل کرچکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :