پاک بھارت خارجہ سیکرٹریوں کے درمیان ملاقات کی تاریخ طے ہونے کے بعد دونوں طرف کے سفارتکاروں نے مختلف تنازعات پر تجاویزاکٹھی کرنے کا سلسلہ شروع کردیا، جوخارجہ سیکرٹریوں کی ملاقات میں پیش کی جائے گی
اتوار 27 جولائی 2014 20:51
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جولائی۔2014ء) پاکستان اور بھارت کے خارجہ سیکرٹریوں کے درمیان ملاقات کی تاریخ طے ہونے کے بعد دونوں طرف کے سفارتکاروں نے مختلف تنازعات پر تجاویزاکٹھی کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے جو خارجہ سیکرٹریوں کی ملاقات میں پیش کی جائے گی ۔ دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان کی طرف سے مسئلہ کشمیر اور دہشتگردی سمیت تمام امور پر کھلے دل سے بات چیت کی جائے گی اور اس امر پر زور دیا جائے گا کہ مذاکراتی عمل ہر صورت میں جاری رہنا چاہیے کیونکہ مذاکراتی عمل رکنے سے اس عمل کے دوران ہونے والی تمام تر پیش رفت پر پانی پھر جاتا ہے ۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اس امر پر بھی زور دیگا کہ سیاچن اور سرکریک کے معاملات پر کافی پیش رفت ہوچکی ہے اس لئے دونوں ملکوں کو ان مسائل کے بارے میں حتمی رائے قائم کرنی چاہیے تاکہ انہیں ہمیشہ کیلئے حل کیاجاسکے ۔(جاری ہے)
دوسری جانب سفارتی ذرائع پاک بھارت خارجہ سیکرٹریوں کی مجوزہ ملاقات کو بڑی اہمیت دے رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اس ملاقات سے دونوں ملکوں کے درمیان رابطوں کا نیا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے اور اس سے تنازعات کے حل کی راہ ہموار ہوسکتی ہے ۔ واضح رہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف کے گزشتہ دور حکومت میں واجپائی حکومت کے ساتھ اہم پیش رفت جاری تھی اور نواز شریف اسی سلسلے کو وہیں سے آگے بڑھانا چاہتے ہیں جہاں سے یہ سلسلہ ٹوٹا تھا ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.