کوئٹہ کے قندھاری بازار میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 10 افراد زخمی

اتوار 27 جولائی 2014 19:02

کوئٹہ کے قندھاری بازار میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 10 افراد زخمی

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جولائی۔2014ء) کوئٹہ کے قندھاری بازار میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق عوام کی بڑی تعداد کوئٹہ کے مشہور قندھاری بازار میں عید کی خریداری میں مصروف تھی کہ اسی دوران سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں آدھا کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔