پیپلزپارٹی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے ایک ماہ کی مہلت، حکومت کو احتجاجی تحریک کی دھمکی
اتوار 27 جولائی 2014 18:41
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جولائی۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک بھر میں جاری غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے حکومت کو ایک ماہ کا الٹی میٹم دیتے ہوئے ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف کے الیکٹرک کے مرکزی دفتر کے باہر احتجاجی دھرنے میں پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والےصوبائی وزرا، مرکزی رہنما اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پرمظاہرین نے لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی بینرز اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے۔
دھرنے سے خطاب کے دوران وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ہمارے دورمیں رمضان میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوتی تھی، لوڈ شیڈنگ کے خلاف پیپلز پارٹی کے کارکنان آج پُرامن ہیں لیکن اگر حکومت نے قبلہ درست نہیں کیا تو ہم عوام کو خاموش نہیں کراسکیں گے، اگر 15 دن میں سندھ کا پانی، بجلی اور گیس فراہم نہ کی گئی تو عوام سڑکوں پرہوں گے۔(جاری ہے)
دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے سینئیر صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف سندھ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہےہیں، سندھ میں بجلی کی مصنوعی لوڈشیڈنگ کرکے وفاقی حکومت اپنی پرانی آمرانہ روش اختیار کررہی ہے، سندھ سے ووٹ نہ ملنے پرمسلم لیگ (ن) 20 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کرکے انتقام لے رہی ہے، وفاقی حکومت سندھ کو زرعی نقصان دے کرعوام کو بھوکا مارنا چاہتی ہے۔
سینیٹر رضا ربانی نے احتجاجی دھرنے سے خطاب کے دوران کہا کہ کراچی میں بجلی کی طلب 2 ہزار 700 میگا واٹ ہے جبکہ ادارے کی پیداواری استعداد 3 ہزار 200 میگا واٹ ہے، اس کے باوجود شہر کے عوام بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا عذاب بھگت رہے ہیں۔ وفاقی حکومت نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر بار بار جھوٹ بولا۔ موجودہ حکمران عوام سے خطاب میں کہتے تھے کہ ملک میں اندھیروں کی وجہ پیپلز پارٹی ہے اور اگر وہ برسراقتدار آگئے تو پلک جھپکتے ہی بجلی کا بحران حل کردیں گے لیکن ایک برس گزرنے کے باوجود بھی کچھ نہیں کیا جاسکا، آج سندھ بھر میں 20 گھنٹے سے زائد کی لوڈ شیڈنگ روز کا معمول ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آئندہ ماہ کے آخر تک لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہ کیا گیا تو پیپلز پارٹی ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کرے گی۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.