افغانستان سے شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کی اپنے گھروں کی واپسی کاسلسلہ جاری،مزید3466خاندانوں کی واپسی

اتوار 27 جولائی 2014 17:14

پارا چنار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جولائی۔2014ء) شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کا افغانستان کے کرم ایجنسی کے راستے واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک 24658 افراد پر مشتمل 3466 خاندان پاکستان واپس آ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

فاٹا ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کرم ایجنسی کے کوآرڈینیٹر مجاہد لی طوری کے مطابق شمالی وزیرستان سے افغانستان میں داخل ہونے والے آئی ڈی پیز کی پاکستان کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے ۔مجاہد علی کا کہنا تھا کہ علی زئی ہائی سکول افغانستان سے آنے والے آئی ڈی پیز کے لئے رجسٹریشن کیمپ قائم کیا گیا ہے جہاں رجسٹریشن کے موقع پر متاثرین کائی طبی معائنہ کیا جاتا ہے اور انہیں فری علاج دی جاتی ہے۔