پنجاب کا موبائل سروس بند کرنے سے انکار

اتوار 27 جولائی 2014 16:34

پنجاب کا موبائل سروس بند کرنے سے انکار

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جولائی۔2014ء) پنجاب حکومت نے عید کے موقع پر سیکورٹی اداروں کی موبائل فون سروس بند کرنے کی تجویز بھی مسترد کردی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سیکورٹی اداروں نے عید کے اجتماعات تک موبائل فون سروس بند رکھنے کی تجویز دی تھی جو پنجاب حکومت نے منظور نہیں کی اورپنجاب حکومت کی جانب سے سکیورٹی اداروں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ سروس بند کرنے کی بجائے عید کےا جتماعات کی سیکورٹی موثر بنائی جائے۔ کیونکہ دنیا کے مختلف ممالک اورپاکستان بھر سے عید کے پیغامات سروس بند ہونے سے متاثر ہونگے۔ وزیر قانون پنجاب رانا مشہود نے تصدیق کی ہے کہ موبائل سروس کی بندش کی تجویز سے اتفاق نہیں کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :