سکیورٹی خدشات ،کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی

اتوار 27 جولائی 2014 15:58

سکیورٹی خدشات ،کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جولائی۔2014ء) عید پر سکیورٹی خدشات کی وجہ سے کراچی میں یکم اگست تک موٹرسائیکل ڈبل سواری پر پابندی لگادی گئی۔ پابندی کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا ۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ سندھ نے عید الفطر کے موقع پر کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ کی روک تھام اور جرائم کی سرگرمیوں کو روکنے کے عید سیکورٹی پلان کے تحت کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی لگادی ہے جس کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے یکم اگست کی رات بارہ بجے تک ہوگا۔ محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :