Live Updates

خدشات میں گھیرے ہوئے سیاستدان عید الفطر کہاں منائیں گے ؟، وزیراعظم نواز شریف ، اسحاق ڈار مدینہ منورہ،مولانا فضل الرحمان ڈیرہ اسماعیل خان ، عمران خان بنوں ،طاہر القادری لاہور ، الطاف حسین ، آصف علی زرداری لندن ، بلاول بھٹو امریکہ ،خورشید شاہ سانگھڑ جبکہ پرویز مشرف کراچی میں اپنی بہن کے گھر عید منا ئیں گے

اتوار 27 جولائی 2014 14:36

خدشات میں گھیرے ہوئے سیاستدان عید الفطر کہاں منائیں گے ؟، وزیراعظم ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جولائی۔2014ء) خدشات میں گھیرے ہوئے سیاستدان عید الفطر کہاں منائیں گے ؟ وزیراعظم نواز شریف ، اسحاق ڈار مدینہ منورہ میں عید گزاریں گے ، مولانا فضل الرحمان ڈیرہ اسماعیل خان ، شاہ زین بگٹی سانگھڑ میں ، عمران خان متاثرین شمالی وزیرستان کے ساتھ بنوں میں ، ممتاز بھٹو لاڑکانہ میں ، میاں محمود الرشید ، چوہدری اعجاز ، ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر کا دن عمران خان کے ساتھ گزرے گا ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر طاہر القادری لاہور میں ، چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی عید کی ادائیگی کے بعد لاہور کا سفر کرینگے، الطاف حسین لندن میں عید منائینگے ، سابق صدر آصف علی زرداری لندن ، بلاول بھٹو امریکہ ، قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سانگھڑ ، سابق صدر پرویز مشرف کراچی میں اپنی بہن کے گھر میں جبکہ دیگر سیاستدان اپنے اپنے آبائی علاقوں میں عید منائینگے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات