حما س کا عا ر ضی جنگ بند ی میں تو سیع سے انکا ر ، غزہ میں اسرا ئیلی جا ر حیت جا ری ، فلسطینی شہداء کی تعداد1100 ہوگئی ، حما س کے جو ابی حملو ں میں جہنم وا صل ہو نے والے اسر ائیلیو ں کی تعداد 45 تک پہنچ گئی ، اسرا ئیلی بمباری سے 20 ہزار سے زائد عمارات تباہ ، ڈیڑھ لاکھ سے زائد لوگ بے گھر

اتوار 27 جولائی 2014 13:51

حما س کا عا ر ضی جنگ بند ی میں تو سیع سے انکا ر ، غزہ میں اسرا ئیلی جا ..

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جولائی۔2014ء) غزہ میں جا ری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد1100ہو گئی ہے۔جبکہ 42 فوجیوں سمیت مرنے والے اسرائیلیوں کی تعداد 45 ہو گئی ہے۔ سر حدی علاقے بیت حنون پر بم باری کے نتیجے میں پوری کی پوری بستی کھنڈر میں تبدیل ہوچکی ہے۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان 12گھنٹوں کی جنگ بندی کے دوران جب جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس کے رہائشی بچا کھچا سامان اور پیاروں کی تلاش میں گھروں کو لوٹے تو ملبے کے ڈھیر۔

۔اجڑے مکانات اور وحشت ناک مناظر نے ان کا استقبال کیا۔اسرائیلی درندگی کے باعث ہنستے بستے علاقے قبرستان میں بدل گئے ہیں۔سرکاری حکام کے مطابق بمباری کے نتیجے میں 20 ہزار سے زائد عمارات تباہ ہوچکی ہیں، علاقے میں موجود تمام درخت برباد اور مویشی بھی ہلاک ہوچکے ہیں اور ڈیڑھ لاکھ سے زائد لوگ در بدر ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

غزہ کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے دوران عمارتوں کے ملبے سے147 لاشیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ حکام کو خدشہ ہے کہ ابھی مزید لاشیں ملبے تلے موجود ہیں۔

اسرائیل نے پہلے 4 اور پھر 24 گھنٹوں کے لیے حملے روکنے کا اعلان کیا حماس نے اس پیشکش کومسترد کردیا۔ایک سینئر اسرائیلی اہلکار نے اس اعلان کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اقوامِ متحدہ کی درخواست پر مزید 24 گھنٹوں کے لیے کابینہ نے جنگ بندی کی تجویز منظور کر لی ہے تاہم جنگ بندی کے دوران فوج کو کارروائی کے لیے تیار رہنے کا حکم دیا ہے اگر اس جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جاتی ہے۔ تا ہم حماس کا کہنا ہے کہ وہ جنگ بندی صرف اسی صورت میں قبول کرے جب اسرائیلی فوجیں غزہ سے نکل جائیں گی اور بے گھر ہونے والے افراد کو لوٹنے کی اجازت دی جائے گی۔حماس نے اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ سابقہ وقفوں کے دوران مزید حملوں کی تیار کرتا رہا ہے اور سینیچر کو اس نے جنگ بندی کی خلاف ورمیاں کیں۔

متعلقہ عنوان :